اضاخیل ڈرائی پورٹ پر ڈمپر کلیئرنس سے متعلق حقیقت آشکار

image

وزیر دفاع خواجہ آصف کی جانب سے ڈمپر امپورٹ کی سب سے زیادہ کلیئرنس نوشہرہ میں ہونے سے متعلق بیان کی حقیقت سامنے آگئی۔

اس حوالے جب جاننے کی کوشش کی گئی تو کسٹم ذرائع نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ ضلع نوشہرہ میں میکسر ٹرک (ڈمپر) کی گزشتہ کئی سال سے اضاخیل ڈرائی پورٹ پر کلیئرنس نہیں ہوئی، اس سے قبل پنجاب کے تاجر میکسر ٹرک امپورٹ کرکے اضاخیل میں کلیئرنس کرتے تھے۔ اب اضاخیل ڈارئی پورٹ پر پہلے سے کام بھی کم ہوا ہے جبکہ ڈمپر کی کلیئرنس مکمل طور پر ختم ہوچکی ہے۔

ذرائع کے مطابق اضاخیل میں صرف گزشتہ سال ڈمپر کلیئرنس کا پرانا کیس جو سپریم کورٹ میں چل رہا تھا عدالتی حکم پر کلیئر کیا گیا تھا، مذکورہ کیس 2016 اور 2018 کا تھا جسے عدالتی حکم پر کلیئر کیا گیا تھا جس سے حکومت نے تمام ڈیوٹی بھی وصول کی تھی۔

کسٹم ذرائع کے مطابق کسی بھی پورٹ پر گاڑیوں کی کلیئرنس قانون کے مطابق ہوتی ہے سب سے زیادہ گاڑیوں کی کلیئرنس کراچی میں ہو رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US