خیبر پختونخوا: سیلاب اور کلاوڈ برسٹ سے 43 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

image

پراوینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں مختلف حادثات کے نتیجے میں 43 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 33 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں، جبکہ زخمیوں میں 11 مرد، 2 خواتین اور ایک بچہ شامل ہے۔

شدید بارشوں اور سیلابی ریلوں سے صوبے بھر میں 30 گھروں کو نقصان پہنچا جن میں 25 گھر جزوی طور پر متاثر اور 5 مکمل طور پر منہدم ہوئے۔ سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع باجوڑ اور بٹگرام ہیں جہاں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔

حادثات سوات، بونیر، باجوڑ، تورغر، مانسہرہ، شانگلہ اور بٹگرام میں پیش آئے جبکہ موجودہ بارشوں کا سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات، متاثرہ علاقوں میں ریلیف سرگرمیاں تیز کرنے اور بند شاہراہوں و رابطہ سڑکوں کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US