امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی روسی صدر ولادیمیر پوتن سے الاسکا میں ملاقات میں جنگ بندی سے متعلق تو کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی تھی تاہم امریکی صدر کی جانب سے یہ بیان سامنے ضرور آیا تھا کہ ملاقات مثبت رہی۔ وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور زیلنسکی کے درمیان دوستانہ ملاقات ہوئی جو فروری میں دونوں صدور کے درمیان اسی کمرے میں ہونے والی تلخ ملاقات سے قدرے مختلف تھی۔
- ممکنہ ایٹمی جنگ سمیت چھ ماہ میں چھ جنگوں کا تصفیہ کرایا، تنقید کی پرواہ کیے بغیر روس۔ یوکرین تنازع حل کراؤں گا: ٹرمپ
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے یورپی رہنما وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے، جرمن چانسلر فریڈرک مرز، برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر، یورپین کمیشن کی صدر اور اٹلی کی وزیراعظم سمیت دیگر رہنما ٹرمپ سے ملاقات کے لیے آئے ہیں۔
- 26 جون سے اب تک پاکستان بھر میں بارش سے متعلقہ واقعات میں کم از کم 657 ہلاک جبکہ 929 دیگر زخمی ہوئے ہیں
- پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کے مطابق، سب سے زیادہ تباہی صوبہ خیبرپختونخوا میں ہوئی جہاں اب تک 390 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں
امریکہ کے وعدے، یوکرین کی امیدیں اور پوتن سے جڑے خدشات: ٹرمپ اور زیلینسکی کی ملاقات میں کیا ہوا؟