یوکرین کے صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ روس جنگ کے خاتمے لیے صدر پوتن سے ہونے ملاقات روکنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکہ کے صدر ٹرمپ چاہتے ہیں کہ امن معاہدے کے لیے دونوں رہنماؤں کی ملاقات کروائیں لیکن گذشتہ روز انھوں نے کہا کہ تھا کہ ’یہ بالکل سرکہ اور تیل کی مانند ہیں جو ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔‘
- یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلسنکی نے روس پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ جنگ کے خاتمے لیے صدر پوٹن سے ہونے ملاقات 'روکنے کی ہر ممکن کوشش' کر رہے ہیں۔
- امریکہ میں جنسی جرائم میں سزا یافتہ مجرم جیفری ایپسٹین کی قریبی ساتھی یسلین میکسویل کا کہنا ہے کہ ایپسٹین کی 'کلائنٹ لسٹ' کا کوئی وجود ہی نہیں ہے۔
- امریکی ریاست نیویارک میں نیاگرا فال جانے والی سیاحتی گروپ کی ایک بس کو پیش آنے والے حادثے میں انڈین مسافر سمیت کم سے کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
- اقوام متحدہ کی حمایت یافتہ غذائی تحفظ کی نگرانی کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ غزہ شہر میں جنگ کے بعد سے پہلی بار قحط کی تصدیق ہوئی ہے۔
- چیئرمین پاکستان پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے علیمہ خان کے دوسرے بیٹے شیر شاہ کی گرفتاری پر ردعمل میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’عمران خان کے خاندان کے افراد کو گرفتار کرکے سیاسی تناو پیدا کیا جارہا ہے۔‘
- اسرائیل کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ اگر حماس نے غیر مسلح ہونے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے پر رضامندی ظاہر نہیں کی تو غزہ شہر کو تباہ کر دیا جائے گا۔
روس امن کے لیے صدر پوتن سے ہونے ملاقات ’روکنے کی ہر ممکن کوشش‘ کر رہا ہے: زیلنسکی کا الزام