سندھ میں سیلاب کا خطرہ۔۔ کچے کے ڈاکو کہاں جائیں گے؟

image

سندھ کے مختلف اضلاع کے کچے میں رہنے والے ڈاکوؤں کے حوالے آج کل یہ موضوع گردش کررہا ہے کہ ممکنہ شدید سیلاب کی صورت میں جیکب آباد، کشمور، خیرپور، سکھر، گھوٹکی کے کچے میں موجود ڈاکوؤں کہاں جائیں گے؟ کیا یہ ڈاکو باہر آئیں گے؟

ذرائع کے مطابق اس وقت کئی ڈاکو پہلے سے نقل مکانی کرچکے ہیں، واضح رہے کہ وزیر داخلہ سندھ ضیاءالحسن لنجار نے ایک بار پھر دعویٰ کیا کہ کچے کے ڈاکوؤں کا صفایا چھ ماہ میں کردیں گے۔

بڑا سیلابی ریلا جوں جوں پنجاب سے سندھ کی جانب بڑھ رہا ہے ویسے ویسے کچے کے لوگ بھی ممکنہ خطرے کے پیش نظر نقل مکانی کررہے ہیں، اس وقت کچے سے لاکھوں لوگوں کو مختلف علاقوں میں منتقل کیا جارہا ہے، ایسے میں امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ روپوش ڈاکو بھی لوگوں کے ساتھ نقل مکانی کرچکے ہوں گے۔

دوسری جانب پراونشل رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل حکومت سندھ نے آج صبح گیارہ بجے دریائوں میں پانی کی صورتحال سے آگاہ کردیا۔

فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کی طرف سے بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ اعداد و شمار جاری کردیئے گئے، محکمہ آبپاشی سندھ کے مطابق گڈو بیراج پر اپ اسٹریم 360،777 جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں 345،373 کیوسک پانی ریکارڈ کیا گیا۔

سکھر بیراج پر اپ اسٹریم 280،850 اور ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 231،500 کیوسک رہا ، کوٹری بیراج پر اپ اسٹریم 273،844 جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں اخراج 244،739 کیوسک نوٹ کیا گیا، تریموں پر اپ اسٹریم 30030 کمی کے ساتھ 486،238 کیوسک جبکہ ڈائون اسٹریم 486،238 ریکارڈ کیا گیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US