دُکی: گرفتاری کے خوف سے کوئلہ کان میں چھپنے والا افغان مزدور دم گھٹنے سے ہلاک

image

بلوچستان کے ضلع دُکی میں افغان پناہ گزینوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں گرفتاری کے خوف سے کوئلہ کان میں چھپنے والا ایک افغان مزدور زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے جاں بحق ہوگیا۔

افغان شہری روح اللہ ولد محمد کریم، قوم توخئی ساکن افغانستان، گرفتاری سے بچنے کے لیے کوئلے کی ایک کان میں جا چھپا، جہاں زہریلی گیس کی موجودگی کے باعث اس کا دم گھٹ گیا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔

واقعے کے بعد مقامی مزدوروں نے لاش کان سے نکال کر قریبی اسپتال منتقل کی۔ ذرائع کے مطابق دُکی میں افغان مہاجرین کے خلاف جاری آپریشن کے دوران کوئلہ کانوں میں کام کرنے والے افغان مزدوروں کی پکڑ دھکڑ کا سلسلہ جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US