پاکستانی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں آج کسی قسم کی تبدیلی نہیں دیکھی گئی۔ مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا بدستور 3 لاکھ 70 ہزار 700 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔
اسی طرح دس گرام سونا بھی 3 لاکھ 17 ہزار 815 روپے پر مستحکم رہا اور قیمتوں میں کوئی ردوبدل سامنے نہیں آیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی صورتحال جوں کی توں رہی، جہاں فی اونس سونا 3480 ڈالر پر برقرار رہا اور اس میں کسی قسم کا اتار چڑھاؤ ریکارڈ نہیں ہوا۔