لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر فائرنگ، 5 افراد جاں بحق

image

خیبرپختونخوا کے ضلع لوئر کرم میں نامعلوم افراد نے مسافر گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 5 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعہ احمد خان کلے اور مہورہ کے قریب پیش آیا جہاں مسافر گاڑی دڑادار سے صدہ جارہی تھی۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ جاں بحق افراد کی لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال صدہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ملزمان کی تلاش کے لیے پولیس اور سیکیورٹی فورسز نےعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

ڈی پی او کرم ملک حبیب نے حملے کو علاقے کے امن کو ثبوتاژ کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور ملزمان کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US