پاکستان میں سونے کی قیمتوں کے حالیہ اضافے کے بعد آج ریٹ میں کسی نئی تبدیلی کے بجائے استحکام دیکھا گیا۔
مقامی صرافہ مارکیٹ کے مطابق فی تولہ سونا بدستور 3 لاکھ 76 ہزار 700 روپے پر ٹکا رہا۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی بغیر کسی ردوبدل کے 3 لاکھ 22 ہزار 959 روپے ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی کوئی فرق نہیں آیا اور فی اونس سونا 3540 ڈالر پر برقرار ہے۔