بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کی صحت کے حوالے سے جھوٹی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں لیکن حقیقت یہ ہے کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں۔
لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے بتایا کہ کل عمران خان سے ملاقات طے تھی لیکن اجازت نہیں دی گئی صرف بیرسٹر گوہر نے ان سے ملاقات کی۔
انہوں نےمزید کہا کہ عمران خان کا میڈیکل چیک اپ ان کے اپنے ڈاکٹرز کی موجودگی میں ہونا چاہیے کیونکے ہمیں دیگر لوگوں کے ارادوں پر یقین نہیں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عظمیٰ خان نے بھی عمران خان کی صحت کے بارے میں پوچھا کیونکہ وہ خود ڈاکٹر ہیں۔
علیمہ خان نے کہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں چلائی جا رہی ہیں اگر عمران خان کی صحت میں معمولی مسئلہ بھی ہوا تو سب سے پہلے ان کی فیملی کھڑی ہو گی۔ عمران خان کی صحت کو لے کر سنسنی خیز خبریں پھیلائی جارہی ہیں جو کہ سچ نہیں ہے۔