جب جیا بچن نے ریکھا کو دعوت پر بلا کر کہا ’امیتابھ میرا ہے اور ہمیشہ میرا ہی رہے گا‘

image
بالی وڈ میں کئی عشرے پرانی کہانیاں آج بھی زبان زد عام ہیں جن میں سینئر اداکار امیتابھ بچن، اداکارہ ریکھا اور جیا بچن کے درمیان تعلقات کا ذکر نمایاں ملتا ہے۔

معروف مصنف اور فلمی مورخ حنیف زویری کے مطابق ایک دوپہر کے کھانے کی دعوت ان تینوں شخصیات کے پیچیدہ رشتے میں ایک اہم موڑ ثابت ہوئی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق حنیف زویری نے ایک پوڈکاسٹ میں بتایا ہے کہ ’جب امیتابھ اور ریکھا کے تعلقات کی افواہیں بڑھنے لگیں تو جیا بچن نے ریکھا کو اپنے گھر دوپہر کے کھانے پر مدعو کیا۔‘

’اس دوران امیتابھ کسی فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھے۔ یہ ملاقات بظاہر خوشگوار ماحول میں شروع ہوئی لیکن اختتام پر جیا بچن نے ریکھا کو براہ راست پیغام دیا۔‘

جیا بچن نے ریکھا کو کہا کہ ’دیکھو، امیتابھ میرا تھا، میرا ہے اور ہمیشہ میرا ہی رہے گا۔‘

حنیف زویری کے مطابق جیا بچن کے اس پُرعزم جملے کے بعد ریکھا نے امیتابھ بچن سے ذاتی اور پیشہ ورانہ دونوں سطحوں پر کنارہ کشی اختیار کر لی تھی۔

امیتابھ بچن کی 82 سال ہے (فوٹو: پنٹرسٹ)

امیتابھ بچن اور جیا بچن کی لو سٹوری فلم ’ایک نظر‘ کے دوران شروع ہوئی تھی لیکن اصل موڑ اس وقت آیا جب فلم ’کولی‘ کے سیٹ پر امیتابھ بچن ایک خطرناک حادثے کا شکار ہوئے۔ اس دوران جیا نے دن رات ہسپتال میں رہ کر ان کی بھرپور خدمت کی، ڈاکٹروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کا خیال رکھا۔

حنیف زویری کے مطابق ’امیتابھ نے جب یہ سب دیکھا تو ان کے رویے میں قدرتی طور پر تبدیلی آئی اور وہ ریکھا سے دور ہوتے گئے۔‘

امیتابھ بچن اور جیا بچن نے سنہ 1973 میں شادی کی، ان کی اولاد میں بیٹی شویتا بچن اور بیٹا ابھیشیک بچن شامل ہیں۔ دوسری جانب ریکھا نے سنہ 1990 میں دہلی کے صنعتکار مکیش اگروال سے شادی کی تاہم شادی کے صرف سات ماہ بعد مکیش نے خودکشی کر لی۔ اس سانحے کے بعد ریکھا نے دوبارہ شادی نہیں کی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US