اپوزیشن جماعتوں کی کال پر بلوچستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال

image

بلوچستان نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی کال پر صوبے بھر میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

ہڑتال کے دوران کارکنوں نے کوئٹہ اور بلوچستان کے مختلف شہروں میں احتجاج کیا، شاہراہوں پر ٹائر جلائے اور پتھر رکھ کر راستے بند کر دیے۔

پولیس کی جانب سے مظاہرین کو منتشر کرنے اور بند شاہراہوں کو کھلوانے کے لیے کارروائی کی گئی۔ ایئرپورٹ روڈ پر راستہ بند کرنے پر پختونخوامیپ کے رہنما عبدالقہار ودان سمیت دیگر افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس کےعلاوہ مستونگ، قلات، نوشکی اور دیگر اضلاع میں بھی مکمل شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال جاری ہے۔

دوسری جانب صوبائی محکمہ داخلہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ احتجاج سب کا حق ہے تاہم کسی کو زبردستی دکانیں اور سڑکیں بند کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ قانون شکنی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US