570 کروڑ روپے سے زائد بزنس کرنے والی فلم ’سیارہ‘ کی نیٹ فلیکس پر ریلیز

image

رواں برس جولائی میں ریلیز ہونے والی آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم ’سیارہ‘ نے سینما گھروں میں تاریخ ساز کامیابی حاصل کی۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ’سیارہ‘ کے فلم سازوں نے فیصلہ کیا ہے کہ فلم 12 ستمبر سے او ٹی ٹی پلیٹ فارم ’نیٹ فلکس‘ پر ریلیز کی جائے گی۔

فلم کی کہانی کرش نامی ایک نوجوان اور ایک صحافی سے نغمہ نگار بننے والی لڑکی کے گرد گھومتی ہے جہاں محبت، جدائی اور یادداشت کھونے کی بیماری جیسے جذباتی موضوعات کو حساس انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

ریلیز کے دن ہی ’سیارہ‘ نے 25 کروڑ انڈین روپے کا شاندار کاروبار کر کے  نہ کہ صرف ریکارڈ بنایا بلکہ اس کے تیسرے روز 83 کروڑ سے زیادہ کی کمائی کی۔

رپورٹس کے مطابق فلم نے اب تک دنیا بھر میں 570 کروڑ سے زائد کا بزنس کر لیا ہے جو کہ انڈین فلم ہسٹری میں ڈیبیو کرنے والے اداکاروں میں سب سے زیادہ ہے۔

اس تاریخ ساز کامیابی کے بعد فلم نے اس سے قبل ریلیز ہونے والی فلمیں ’کبیر سنگھ‘، ’راکی‘، ’رانی کی محبت کی کہانی‘ اور ’دھڑک‘ جیسی فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

صرف فلم ہی نہیں بلکہ فلم کے گانوں کو بھی فلم بینوں نے پسند کیا ہے، فلم کا تھیم سانگ ریلیز ہونے کے بعد زبان زد عام ہے جبکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے کشور کمار کی آواز میں ٹائنٹل سانگ ہر عمر کے افراد میں مقبول ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US