’کمائی ضروری نہیں مگر ۔۔۔‘ جھانوی کپور کیسا شریکِ حیات چاہتی ہیں؟

image

بالی وڈ پروڈیوسر بونی کپور اور اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور نے کچھ ایسی خوبیوں کا ذکر کیا ہے کہ جو وہ اپنے شریک حیات میں دیکھنا چاہتی ہیں۔

این ڈی ٹی وی کے مطابق ان کی فلم ’سنی سنکاری کی تلسی کماری‘ کے ٹریلر کی لانچنگ کے موقع پر ادکارہ سے پوچھا گیا کہ وہ کیسا شریک حیات چاہتی ہیں؟

اس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ’بہت ساری خوبیاں چاہییں مجھے، پہلے تو مہذب ہونا چاہیے، دوسرا حس مزاح اچھی ہو اور کھانے کا شوقین ہو۔‘

جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کتنا کماتا ہو؟ اس پر انہوں نے ہنستے ہوئے کہا کہ کچھ بھی چلے گا، کمائی اتنی ضروری نہیں۔

ان سے شادی کے بارے میں دوسرے سوالات بھی پوچھے گئے جس پر انہوں نے کہا کہ ’ابھی میری توجہ صرف فلموں پر ہے اور شادی کی مںصوبہ بندی کے لیے ابھی بہت وقت ہے۔‘

یہ بحث اس وقت مزید دلچسپ ہو گئی جب ان کے ساتھی اداکار روہت سراف نے ایک ایسی بات کہہ دی جس پر سبھی لطف اندوز ہوئے۔

اس موقع پر ایک رپورٹر نے پوچھا کہ یہاں کس کو جھانوی کپور کو پرپوز کرنا چاہیے تو ورون دھون نے کہا کہ روہت سراف کو ایسا کرنا چاہیے۔

ایک تفریحی تبادلے کے دوران، ایک رپورٹر نے مرد لیڈز میں سے ایک سے پوچھا کہ وہ جھانوی کو پرپوز کرے۔ بغیر کسی شکست کے، ورون نے مشورہ دیا کہ روہت کو ایسا کرنا چاہیے۔

جس پر روہت سراف نے ہنستے ہوئے کہا کہ ’میں شیکھر سے مار نہیں کھانا چاہتا۔‘

اس پر سبھی لوگ اس لیے محظوظ ہوتے دکھائی دیے کیونکہ جھانوی کپور کو اکثر شیکھر پہاڑیا کے ساتھ جوڑا جاتا ہے کیونکہ وہ اکثر مختلف مقامات پر اکٹھے دیکھے جاتے ہیں۔

جھانوی کپور کے شیکھر پہاڑیا کے ساتھ افیئر کی خبریں کافی عرصے سے گردش میں ہیں (فوٹو: نیوز 18)

تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک ریلیشنشپ کے بارے میں کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

کہا جاتا ہے کہ ان کا تعلق تب سے چلا آ رہا ہے جب وہ ٹین ایجر تھے اور انہوں نے پہلی ڈیٹ 2016 میں کی تھی اور پھر اسے 2022 میں دوبارہ زندہ کرنے کے ارادے کے ساتھ الگ ہو گئے تھے۔

پچھلے سال سے دونوں چھٹیاں اکٹھے گزارتے ہوئے دیکھے جا رہے ہیں جبکہ مختلف تقاریب میں ایک ساتھ شریک ہوتے ہیں جبکہ رواں برس ہونے والے ومبلڈن فائنل دیکھنے کے لیے بھی ایک ساتھ گئے تھے۔

جھانوی کپور کے خیالات کو سوشل میڈیا پر ہلکے پھلکے انداز میں زیر بحث لایا جا رہا ہے۔

اداکارہ کی فلم ’سنی سنسکاری کی تلسی کماری‘ میں ان کے ساتھ ورون دھون، سنیا ملہوترا اور روہت سراف کے علاوہ دیگر فنکاروں نے کام کیا ہے۔

یہ فلم دو اکتوبر 2025 کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US