’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل میں کون سی اداکارہ دپیکا پڈوکون کی جگہ لے گی؟

image

بالی وڈ کی مشہور اداکارہ دپیکا پڈوکون کے مداح اس وقت حیران رہ گئے جب ’وجیانتی موویز‘ نے اعلان کیا کہ وہ ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل کا حصہ نہیں ہوں گی۔

شوبز ویب سائٹ ’کوئی موئی‘ کے مطابق یہ خبر پروڈکشن ہاؤس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کی ہے۔

فلم کے پہلے حصے میں دپیکا پڈوکون نے حاملہ خاتون کا کردار ادا کیا تھا۔ ان کا کردار ہی کالکی کے ظہور سے جڑی پیشگوئی کا مرکز تھا۔ یہی کردار فلم کی کہانی اور جذباتی تاثر کا بنیادی سہارا تھا اس لیے سیکوئل میں ان کی غیرموجودگی مداحوں کے لیے ایک بڑا سوالیہ نشان ہے۔

اب اصل بحث یہ ہے کہ آخر دپیکا پڈوکون کی جگہ کون سی اداکارہ اس انتہائی اہم کردار میں نظر آئیں گی۔

رپورٹ کے مطابق بالی وُڈ کی پانچ اداکارائیں ایسی ہیں جن کے درمیان ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کے سیکوئل کے لیے مقابلہ ہے۔ ان میں عالیہ بھٹ، کریتی سینن، پرینکا چوپڑا، ایشوریا رائے بچن اور ترپتی دمری کے نام شامل ہیں۔

عالیہ بھٹ اپنی ورسٹائل اداکاری اور بڑے پروجیکٹس کے تجربے کے باعث مضبوط امیدوار قرار دی جا رہی ہیں جبکہ کریتی سینن اپنی متنوع اداکاری اور اعتماد کے باعث ایک موزوں انتخاب سمجھی جا رہی ہیں۔

پرینکا چوپڑا کی عالمی شہرت اور دبنگ سکرین پریزنس انہیں نمایاں بناتی ہے جبکہ ایشوریا رائے بچن اپنی لازوال دلکشی اور مضبوط سکرین پرفارمنس کے باعث اس کردار کو ایک نیا رنگ دے سکتی ہیں۔

ترپتی دمری اگرچہ نسبتاً کم تجربہ کار ہیں لیکن ان کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت انہیں اس دوڑ میں ایک دلچسپ اور حیران کن انتخاب بنا سکتی ہے۔

یاد رہے کہ ’کالکی 2898 اے ڈی‘ کا پہلا حصہ گزشتہ برس ریلیز ہوا تھا اور اسے چھ ارب انڈین روپے کے بجٹ میں تیار کیا گیا تھا جبکہ اس فلم نے باکس آفس پر 11 ارب انڈین روپے کا بزنس کیا تھا۔

فلم کے اہم کرداروں میں پربھاس، امیتابھ بچن، کمال حسن اور دشا پٹانی شامل تھے۔


News Source   News Source Text

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US