حسن زاہد پر والدین کی سخت نگرانی۔۔ والدہ کے ساتھ عمرہ پر کب جائیں گے؟

image

اسلام آباد: ٹک ٹاکر سامعہ حجاب اغوا کیس میں بری ہونے والے حسن زاہد نے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حسن زاہد اگلے چوبیس گھنٹوں میں اپنی والدہ کے ہمراہ سعودی عرب روانہ ہوں گے، جہاں وہ عمرہ کی ادائیگی کریں گے۔

واضح رہے کہ حسن زاہد گزشتہ دنوں اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد اپنے گھر پہنچے تھے۔ رہائی کے بعد ان کے والدین نے انہیں سخت نگرانی میں رکھا ہوا ہے اور فی الحال ان کے موبائل فون کے استعمال کو بھی محدود کر دیا گیا ہے۔ والدین کا کہنا ہے کہ وہ چاہتے ہیں کہ حسن زاہد کچھ وقت اپنے خاندان اور عبادت میں گزاریں۔

یاد رہے کہ سامعہ حجاب اغوا کیس ملک کے ہائی پروفائل مقدمات میں شمار ہوتا ہے، جس میں عدالت نے تمام شواہد اور دلائل کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد حسن زاہد کو بری کیا تھا۔ رہائی کے بعد حسن زاہد نے کہا کہ وہ اپنے والدین کے شکر گزار ہیں جنہوں نے مشکل وقت میں ان کا ساتھ دیا، اور اب وہ اپنی زندگی کا نیا آغاز عبادت اور نیک اعمال سے کرنا چاہتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US