پشاور میں حوالہ ہنڈی نیٹ ورک بے نقاب، کروڑوں روپے برآمد

image

ایف آئی اے نے حوالہ ہنڈی کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا اور اس کے قبضے سے خطیر رقم برآمد کر لی۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد ملے ہیں۔ ملزم کو پشاور سے حراست میں لیا گیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ حوالہ ہنڈی کے ذریعے ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US