لاڑکانہ: قمبر شہدادکوٹ کے علاقے سجاول جونیجو میں ملزمان کا گھر پر حملہ، فائرنگ سے 2 راہگیروں سمیت 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔
پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت حاکم جتوئی، منظور کورائی اور ضمیر تونیو کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا۔
عینی شاہدین کے مطابق برقع پوش ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے، واقعہ ذاتی دشمنی پر پیش آیا ہے۔