دوران سفر خاتون کو ہراساں کرنا پولیس اہلکار کو مہنگا پڑگیا، اب کس حال میں ہے؟

image

سرگودھا میں دوران سفر بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کا اہلکار آخرکار پکڑا گیا۔

بتایا جاتا ہے کہ نارووال چوک مرید کے پر ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار نے خاتون کو بس میں ہراساں کیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی، پولیس نے خواتین کو ہراساں کرنے والے اہلکار کو گرفتار کرلیا ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے گرفتار اہلکار کی لاپ اپ کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’’گرفتار! ہراسمنٹ کے لیے زیرو ٹالرنس‘‘۔

دوسری جانب بہاولپور کے علاقے یزمان میں بھی خواتین کو چھیڑنے والا ملزم زخمی حالت میں پکڑا گیا۔

سی سی ڈی پنجاب کے مطابق ملزم پولیس کو دیکھ کر بھاگا اور تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US