گندم کی 75 ہزار تھیلوں کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی پر 3 رائس ملز سربمہر

image

کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی ہدایت پر بن قاسم ٹاؤن میں غیر قانونی طور پر ذخیرہ شدہ گندم کے 75000 تھیلے ضبط کرکے تین رائس ملز سیل کردیے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایف سی ملیر اور پولیس انتظامیہ نے انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن کیا۔ سلور رائس ملز، آصف رائس ملز اور ایس ای انٹرپرائزز پر چھاپہ مار کارروائی کی گئی اور تینوں رائس ملز کو ذخیرہ اندوزی کے جرم میں سیل کردیا گیا۔

کمشنر کراچی کے مطابق ضبط کیے گئے گندم کے 75000 ہزار تھیلے سیل کردیے گئے۔ شہر میں ذخیرہ اندوزی کے خلاف آپریشن کے لیے سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US