ملک دشمن عناصر کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، اعظم سواتی

image

جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں ہوئی جہاں پاکستان تحریکِ انصاف کے سینیٹر اعظم سواتی پیش ہوئے۔

عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ آج ان کی عدالت میں بھی تاریخ ہے اور اسلام آباد میں بھی، اور اگر سب خیریت سے رہا تو وہ پشاور میں ہونے والے جلسے میں بھی شریک ہوں گے۔ انہوں نے پشاور جلسہ پرامن ہوگا اور اس میں بڑا اجتماع دیکھنے کو ملے گا۔

صحافی کے ایک سوال کے جواب میں جب پوچھا گیا کہ آپ کا جلسہ تو پرامن ہے مگر خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات ہو رہے ہیں تو اعظم سواتی نے کہا کہ یہ دشمن ہماری فوج، قوم اور پاکستان کے دشمن ہیں۔

سینیٹر سواتی نے مزید کہا کہ ہماری افواج، پولیس اور عوام کے حوصلے بلند ہیں اور ملک دشمن عناصر اپنے مذموم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US