سمندری طوفان بحیرہ عرب کی جانب بڑھنے لگا ! کراچی میں بارش کب ہوگی؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

image

بحیرہ عرب کی فضا ایک بار پھر متحرک ہو چکی ہے۔ خلیج بنگال میں بننے والا نیا سمندری سسٹم اب آہستہ آہستہ مغرب کی سمت بڑھ رہا ہے، اور جلد ہی بھارتی ریاست گجرات کے قریب بحیرہ عرب میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق، اس سسٹم کے اثرات کراچی سمیت زیریں سندھ کے ساحلی علاقوں میں محسوس کیے جا سکتے ہیں، لیکن فی الحال شہر قائد کو اس سے کسی بڑی تبدیلی کی امید نہیں۔ کراچی میں آئندہ دنوں میں بھی گرمی کی لہر برقرار رہنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

29 اور 30 ستمبر کو تھرپارکر، عمرکوٹ، بدین، سجاول اور سانگھڑ جیسے اضلاع میں ہلکی یا درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے، تاہم کراچی میں شدید گرمی کے بعد دوپہر یا شام کے وقت بادل بننے کی پیشگوئی کی گئی ہے.

ماہرین کے مطابق، ہوا میں نمی کا تناسب بڑھ رہا ہے، جس سے حبس کی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔ احتیاط یہی ہے کہ دھوپ سے بچا جائے، پانی کا استعمال بڑھایا جائے، اور موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھی جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US