ملک بھر میں سونے کی قیمتوں نے ایک نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے، صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 3 ہزار 600 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت میں 5900 روپے کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونے کی قیمت 4 لاکھ روپے کی حد عبور کر گئی۔
اسی طرح 10 گرام سونا بھی 5058 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 46 ہزار 21 روپے کا ہو چکا ہے۔ بین الاقوامی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جہاں فی اونس سونا 59 ڈالر مہنگا ہو کر 3818 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے۔