دستک پبلک سروس ڈلیوری پورٹل سے حکومتِ خیبر پختونخوا کو کتنی آمدن ہوئی اور عوام کو کیا سہولیات میسر آئیں، اس حوالے سے تفصیلات سامنے آگئیں۔
پورٹل کے ذریعے اب تک 2 لاکھ 47 ہزار 511 افراد نے اسلحہ لائسنس کے لیے رجسٹریشن کی جبکہ اس سہولت کے پیش نظر اب تک 2 لاکھ 11 ہزار 33 صارفین کو اسلحہ لائسنس جاری کیے گئے ہیں۔
دستک پورٹل سے 1 لاکھ 89 ہزار صارفین نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی جبکہ اسلحہ لائسنس سے صوبے کو 2.4 بلین روپے کی آمدن حاصل ہوئی، اب تک 75 ہزار گاڑیاں رجسٹر ہوئیں، جس سے آمدن میں کافی اضافہ ہوا ہے۔ دستک پورٹل سے 1 لاکھ 89 ہزار صارفین نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کرائی جس کا براہ راست اثر آمدن پر پڑا۔