پاکستان کرکٹ بورڈ نے خاموشی سے اپنے ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان والا کی معطلی کو ختم کردیا ہے۔
عثمان والا کو 14 ستمبر کو ہونے والے بھارت کے خلاف ایشیا کپ کے میچ کے بعد پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے معطل کردیا تھا اور ان کو دبئی سے واپس لاہور بھیج دیا گیا تھا۔ عثمان والا پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے فرائض احسن طریقے سے انجام نہیں دیے جس کی وجہ سے پی سی بی اور ٹیم مینجمنٹ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کے خلاف صحیح ٹائم پہ شکایت نہیں درج کرا پائی اور ساتھ ہی ساتھ میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کے خلاف بھی کارروائی نہ ہوپائی۔
جمعرات کو پی سی بی کے ایک ذرائع نے بتایا کہ عثمان والا کی ایک اندرونی انکوائری کے بعد معطلی ختم کردی گئی ہے اور انہوں نے پھر سے پی سی بی کے دفاتر میں کام کرنا شروع کردیا ہے۔