پی سی بی نے کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے این او سی معطل کر دیے

image

پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کو غیر ملکی لیگز میں شرکت کے لیے جاری کیے گئے تمام این او سی تاحکمِ ثانی معطل کر دیے ہیں۔

پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سمیر احمد کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ کھلاڑیوں کو جاری کردہ غیر ملکی لیگز اور بیرونِ ملک ٹورنامنٹس کے تمام این او سی فی الحال ہولڈ پر رکھے جاتے ہیں۔

این او سی معطلی کا فیصلہ بھارت کے خلاف ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے۔ پی سی بی کے اس اقدام سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان، شاداب خان، حارث رؤف اور فہیم اشرف براہِ راست متاثر ہوں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے ان کھلاڑیوں کو آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ (BBL) میں شرکت کے لیے این او سی جاری کیے تھے۔ بگ بیش لیگ 14 دسمبر سے شروع ہو کر 25 جنوری تک جاری رہنی ہے تاہم این او سی معطلی کے بعد کھلاڑیوں کی شرکت غیر یقینی ہوگئی ہے۔

پی سی بی نے قومی کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ غیر ملکی لیگز کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دیں تاکہ قومی سطح پر کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US