عام سی غلطی جان لے گئی۔۔ گاڑی صاف کرتے ہوئے خاتون کی موت کیسے ہوئی؟ واقعہ جو سب کے لیے سبق بن گیا

image

فرانس کے ایک پُرسکون گاؤں میں ایسا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس نے سب کو حیرت اور دکھ میں مبتلا کر دیا۔ 60 سالہ خاتون برناڈیٹ ڈیلموٹ معمول کے مطابق اپنی کار صاف کر رہی تھیں، مگر چند لمحوں بعد وہ خود اسی گاڑی کے اندر مردہ حالت میں پائی گئیں۔

پولیس کو اطلاع ملی تو اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچے، لیکن منظر دیکھ کر وہ بھی کچھ دیر کے لیے خاموش رہ گئے۔ خاتون کی لاش کار کی فرنٹ سیٹ پر موجود تھی، جبکہ شیشہ ان کے گلے میں پھنسا ہوا تھا۔ شروع میں کسی کو اندازہ نہیں تھا کہ یہ ایک قتل ہے یا کوئی ناگہانی بیماری۔

اہلِ خانہ نے بھی ابتدا میں مختلف قیاس آرائیاں کیں. کسی کو لگا شاید انہیں دل کا دورہ پڑ گیا، تو کسی نے سوچا کوئی ان پر حملہ کر گیا۔ لیکن جب تفتیش آگے بڑھی، تو معاملے کی حقیقت نے سب کو چونکا دیا۔

تحقیقات میں معلوم ہوا کہ برناڈیٹ اپنی گاڑی صاف کرتے ہوئے ہینڈ بریک لگانا بھول گئی تھیں۔ جب انہیں احساس ہوا، تو وہ شیشہ نیچے کر کے اندر جھک گئیں تاکہ بریک لگائیں۔ اسی دوران ان کا ہاتھ غلطی سے خودکار شیشے کے بٹن پر جا پڑا، اور شیشہ آہستہ آہستہ اوپر چڑھ گیا. یہاں تک کہ ان کا گلا دب گیا۔ چند لمحوں میں سانس رک گئی، اور یہ معمولی سا لمحہ ایک جان لیوا حادثہ بن گیا۔

پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بھی تصدیق ہوئی کہ موت دم گھٹنے سے ہوئی، اور کسی جرم یا تشدد کا کوئی نشان نہیں ملا۔ پولیس نے اس واقعے کو ایک افسوسناک اتفاق قرار دیا ہے۔

یہ واقعہ یاد دلاتا ہے کہ کبھی کبھار ایک چھوٹی سی لاپرواہی بھی زندگی اور موت کے درمیان لکیر بن جاتی ہے. ایک لمحے کی بے احتیاطی جو سب کچھ بدل دیتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US