کشمور (رپورٹ: حاکم نصیرانی)
کرم پور میں 10 سالہ معصوم طالبہ کو اس کے استاد کبیر بجارانی نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
گاؤں باگن خان بجارانی کے بہار خان پرائمری اسکول میں پڑھنے والی طالبہ کے چاچا شہمیر بجارانی کی شکایت پر کرم پور پولیس اسٹیشن میں کبیر بجارانی، اس کے بھائی اور ایک ساتھی سمیت تین افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کو طبی معائنے کے لیے کندھ کوٹ اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے نمونے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان واردات کے بعد گھر چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں، تاہم قانون کے ہاتھ لمبے ہیں، ان کا زیادہ وقت تک فرار رہنا ممکن نہیں، ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
واقعے کے بعد علاقے میں غم وغصہ کی لہر دوڑ گئی ہے جب کہ والدین اور شہریوں نے استاد کے اس شرمناک فعل کو علم اور انسانیت پر داغ قرار دیا ہے۔