ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور آج بھی فی تولہ سونا مزید 2100 روپے مہنگا ہو گیا۔
آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نئی قیمت کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 22 ہزار 700 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1800 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ نرخ بڑھ کر 3 لاکھ 62 ہزار 397 روپے ہوگئے ہیں۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے ریٹس میں اضافہ ہوا ہے جہاں فی اونس سونا 21 ڈالر مہنگا ہو کر 4016 ڈالر پر ٹریڈ کر رہا ہے۔