آج 1 تولہ سونے کا کیا بھاؤ رہا؟

image

سونا آج بھی عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں اپنی بلند ترین سطح پر مستحکم رہا، قیمتوں میں کسی قسم کی کمی یا اضافہ نہیں ہوا۔

آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر میں فی تولہ سونا 4 لاکھ 25 ہزار 178 روپے پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 64 ہزار 521 روپے ریکارڈ کی گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق، عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت 4 ہزار 39 امریکی ڈالر فی اونس پر جمی ہوئی ہے۔

معاشی ماہرین کے مطابق، سونا اس وقت تاریخی طور پر مہنگے ترین دور میں داخل ہو چکا ہے، اور 2025 میں اس کی قیمت میں 50 فیصد سے زائد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے جس کی وجہ صرف عالمی سیاست نہیں بلکہ معاشی غیر یقینی صورتحال بھی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US