صوبہ پنجاب کے شہر مریدکے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے پیر کی علی الصبح تحریک لبیک پاکستان کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور اب تک کی اطلاعات کے مطابق پولیس اہلکار مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کی شیلنگ کر رہے ہیں جبکہ ٹی ایل پی کی قیادت کا الزام ہے کہ اس موقع پر پولیس اہلکاروں کی جانب سے شدید فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ہلاکتیں ہوئی ہیں۔
- پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف شرم الشیخ امن سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے آج مصر کا دورہ کریں گے
- غزہ شہر میں پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 27 افراد ہلاک
- افغانستان کے ساتھ سرحدی جھڑپوں میں پاکستانی سکیورٹی اہلکاروں سمیت 23 افراد ہلاک، طالبان کی 21 چوکیاں تباہ کی گئیں: آئی ایس پی آر
- پاکستانی فوج کا دعویٰ ہے کہ مصدقہ انٹیلی جنس اندازوں اور نقصانات کے تخمینے کے مطابق 200 سے زیادہ طالبان اور اس سے منسلک شدت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے
- تحریک لبیک پاکستان کا کہنا ہے کہ 'فلسطین ملین مارچ'روکنے کا کہہ کر ابھی تک حکومت نے مذاکراتی عمل شروع نہیں کیا
مریدکے: تحریک لبیک کے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لیے کارروائی کا آغاز، ٹی ایل پی کا ’مظاہرین پر فائرنگ‘ کا الزام