خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا استعفیٰ تاحال منظور نہیں کیا اور باضابطہ طور پر اعتراضات لگا کر واپس کر دیا ہے۔
گورنر آفس کے مطابق وزیراعلیٰ کے دستخطوں میں اختلاف پایا گیا ہے اسی بنا پر استعفیٰ غیر واضح اور غیر مصدقہ قرار دیا گیا۔
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اپنے خط میں کہا ہے کہ انہیں علی امین گنڈا پور کے دو مختلف استعفے موصول ہوئے ایک 8 اکتوبر اور دوسرا 11 اکتوبر کو۔ دونوں استعفوں پر موجود دستخط ایک دوسرے سے مختلف ہیں۔
گورنر نے لکھا کہ استعفوں پر دستخطوں کا فرق سنگین نوعیت کا معاملہ ہے لہٰذا ان کی تصدیق کے بغیر آئینی طور پر فیصلہ ممکن نہیں۔
فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کو 15 اکتوبر سہ پہر 3 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں طلب کیا ہے تاکہ دستخطوں کی تصدیق اور قانونی پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔