مکھی نے چند لمحوں میں کروڑ پتی کیسے بنا دیا؟ کھیلوں کی دنیا کا انوکھا واقعہ ! دلچسپ ویڈیو کے چرچے

image

کبھی کبھار قسمت ایسی کروٹ لیتی ہے کہ انسان خود بھی یقین نہیں کر پاتا۔ برطانیہ کے ایک گولفر کے ساتھ بھی کچھ ایسا ہی ہوا، جب ایک معمولی سی مکھی نے اسے چند لمحوں میں کروڑ پتی بنا دیا۔ نہ کوئی جادو، نہ کوئی چالاکی, بس قدرت کی ایک حیرت انگیز چال۔

یہ واقعہ بی ایم ڈبلیو گالف چیمپئن شپ کے دوران پیش آیا، جو امریکی ریاست میری لینڈ میں منعقد ہوئی۔ برطانوی گولفر ٹومی فلیٹ ووڈ فائنل مرحلے میں تھے۔ ان کا شاٹ تقریباً کامیاب تھا، گیند سوراخ کے قریب جا کر رک گئی. صرف ایک سینٹی میٹر کا فاصلہ باقی تھا۔ ناظرین نے سانس روک لی، لیکن گیند وہیں ٹھہر گئی۔ فلیٹ ووڈ کے چہرے پر مایوسی صاف دکھائی دے رہی تھی، کیونکہ یہ شاٹ ان کے جیتنے کا فیصلہ کن لمحہ تھا۔

اسی دوران ایک عام سی مکھی کہیں سے اڑتی ہوئی آئی اور آ کر اسی گیند پر بیٹھ گئی۔ لمحہ بھر بعد وہ منظر بدل گیا. گیند آہستہ آہستہ لڑھکنے لگی اور چند سیکنڈ بعد سوراخ میں جا گری۔ شائقین پہلے خاموش رہے، پھر پورا میدان تالیوں سے گونج اٹھا۔

ری پلے میں واضح ہوا کہ مکھی کے معمولی وزن سے گیند ہلکی سی جنبش میں آئی تھی۔ یہ محض اتفاق نہیں بلکہ قدرت کی ایک خاموش مداخلت تھی جس نے ٹومی فلیٹ ووڈ کی قسمت بدل دی۔

اس ایک لمحے نے انہیں چیمپئن بنا دیا اور ساتھ ہی 9 لاکھ 10 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 25 کروڑ پاکستانی روپے کا انعام بھی دلوا دیا۔ فلیٹ ووڈ کے لیے یہ جیت صرف ایک ٹرافی نہیں بلکہ اس یقین کا ثبوت تھی کہ جب قدرت مہربان ہو، تو ایک مکھی بھی کامیابی کا سبب بن سکتی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US