سہیل آفریدی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے عہدے کا حلف اٹھا لیا

image

خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے گورنر ہاؤس پشاور میں ان سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری میں اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، پاکستان تحریک انصاف کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، آئی جی پولیس، چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد گورنر ہاؤس کے باہر اور پنڈال میں موجود تھی جو مسلسل پارٹی قیادت کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے۔

اس سے قبل نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی حلف برداری کے لیے گورنر ہاؤس پہنچے جہاں پارٹی کے سینئر رہنماؤں اور سابق وزرا نے ان کا استقبال کیا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US