پاک افغان بارڈر کی مسلسل بندش کے باعث پھلوں کی قیمتوں میں اضافہ

image

سرحدی کشیدگی کے باعث پاک افغان بارڈر کی بندش سے پھلوں کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوگیا۔

طورخم بارڈر بند ہونے سے پشاور میں پھلوں کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ انگور کی فی کلو قیمت 400 سے بڑھ کر 800 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ انار 300 سے بڑھ کر 600 روپے کلو ہوگیا ہے۔ اسی طرح سیب کی قیمت بھی دگنی ہوگئی اور اس وقت 400 روپے کلو فروخت کیا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیز فائر ہوچکا ہے، بارڈر سے تجارت جلد بحال ہونے کی امید ہے جس کے بعد پھلوں سمیت دیگر اشیا کی قیمتیں کم ہوجائیں گی۔

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US