خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن کے علاقے کوٹ لالو کے قریب دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن کے منصوبے پر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید جبکہ 11 زخمی ہو گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے اچانک گھات لگا کر اندھا دھند فائرنگ کی۔ جوابی کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج کو ہلاک کر دیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گرد فتنۃ الخوارج گروہ سے تعلق رکھتے تھے۔
واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے پورے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ شہید جوانوں کی میتوں کو سرکاری اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کیا جا رہا ہے۔