پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع ہنگو میں بم دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ہنگو بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے آئی جی پولیس سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔
- امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیرف کے معاملے پر تنقیدی اشتہار کے سبب کینیڈا کے ساتھ ہونے والے تمام تجارتی مذاکرات ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
- انڈیا کے صوبے اندھرا پردیش میں مسافر بس اور موٹر سائیکل کے تصادم میں 19 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور کئی زخمی ہیں۔
- امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چین کے صدر شی چن پنگ کے مابین ملاقات 30 اکتوبر کو جنوبی کوریا میں ہو گی۔
- یورپی رہنماؤں نے آئندہ دو سال کے لیے یوکرین کی 'مالی ضروریات' پوری کرنے پر اتفاق کیا ہے کہ لیکن روس کے منجمد شدہ اربوں یورو مالیت کے اثاثوں پر فیصلہ مؤخر ہو گیا ہے۔
- پاکستان سمیت 15 اسلامی ممالک نے مشترکہ طور پر اسرائیلی پارلیمان میں منظور ہونے والے قوانین کی مذمت کی ہے جس کے تحت اسرائیل غربِ اردن کا الحاق کرنا چاہتا ہے۔
ہنگو: پولیس کی گاڑی پر بم حملہ ایس پی آپریشنز سمیت تین پولیس اہلکار ہلاک