سمندر میں ڈپریشن ، کیا پاکستان کے ساحلی علاقوں کو خطرہ ہے؟

image

مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں بننے والا موسمی ڈپریشن شمال شمال مغرب کی سمت آگے بڑھ رہا ہے اور اس وقت 16.1 شمالی عرض البلد اور 66.8 مشرقی طول البلد پر مرکوز ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ نظام کراچی سے تقریباً 970 کلومیٹر جنوب / جنوب مغرب جبکہ بھارتی شہر ممبئی سے تقریباً 720 کلومیٹر مغرب جنوب مغرب میں موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ڈپریشن آئندہ 24 گھنٹوں میں شمال مشرق کی جانب مزید بڑھنے کا امکان ہے۔ اس دوران تھرپارکر کے جنوب مشرقی علاقوں میں ہلکی بارش یا بوندا باندی ہو سکتی ہے۔

سائیکلون وارننگ سینٹر کے مطابق فی الحال پاکستان کے کسی بھی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں اور ادارہ صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US