الیکشن کمیشن کی نگراں حکومت کی مدت 90 سے بڑھا کر 120 روز کرنے کی سفارش

image

اسلام آباد میں انتخابی عمل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے نگراں حکومت کی مدت میں توسیع کی سفارش کر دی ہے۔ کمیشن کے مطابق اگر پارلیمنٹ تحلیل ہو جائے تو موجودہ قانون کے تحت 90 روز میں عام انتخابات کا انعقاد لازم ہوتا ہے مگر اس محدود مدت میں انتخابی تیاریوں کی تکمیل ایک بڑا چیلنج بن جاتی ہے۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ نئی حلقہ بندیاں، انتخابی فہرستوں کی اپڈیٹیشن اور انتظامی امور کو مؤثر، شفاف اور منصفانہ انداز میں مکمل کرنے کے لیے اضافی وقت درکار ہوتا ہے۔ اسی پیش نظر کمیشن نے عام انتخابات کے لیے مقررہ مدت کو 90 کے بجائے 120 روز کرنے کی سفارش کی ہے۔

یہ اہم تجویز آئینی ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ میں پیش کی جائے گی جس کی منظوری کے بعد قانونی نظام میں تبدیلی ممکن ہو گی۔ کمیشن کا کہنا ہے کہ اس سے انتخابی عمل مزید بہتر، شفاف اور جامع بنایا جا سکے گا جبکہ انتظامی دباؤ میں بھی کمی آئے گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US