سونا خریدنے والوں کی چاندی۔۔ فی تولہ سونے کی قیمت میں بڑی کمی ! کتنے کا ہوگیا؟

image

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 14 ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 16 ہزار 362 روپے پر آگیا ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونا بھی 12 ہزار 3 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 963 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونا 140 ڈالر سستا ہوا، جس کے بعد بین الاقوامی قیمت 3 ہزار 940 ڈالر فی اونس پر آ گئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ کمی ڈالر کے ریٹ اور عالمی طلب میں کمی کے باعث دیکھنے میں آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US