پاکستان میں توانائی کے شعبے میں ہفتہ وار بنیادوں پر خام تیل کی پیداوار میں اضافہ جبکہ قدرتی گیس کی پیداوار میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
پی پی آئی ایس اور انڈسٹری ذرائع کے مطابق 16 اکتوبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں ملک میں خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار 66,834 بیرل رہی جو کہ گزشتہ ہفتے کی پیداوار 60,797 بیرل کے مقابلے میں 9.9 فیصد زیادہ ہے۔
اس کے برعکس اسی مدت کے دوران قدرتی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار 2,785 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی جو کہ پیوستہ ہفتے کی 2,864 ایم ایم سی ایف ڈی پیداوار سے 2.7 فیصد کم ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران او جی ڈی سی ایل کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار33ہزار859بیرل ، پی پی ایل 10ہزار705بیرل ،پی او ایل 4ہزار963بیرل اور ماڑی گیس کی خام تیل کی اوسط یومیہ پیداوار1199بیرل ریکارڈ کی گئی۔
اسی طرح 16 اکتوبرکو ختم ہونے والے ہفتے میں او جی ڈی سی ایل کی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار545ایم ایم سی ایف ڈی ، پی پی ایل 527ایم ایم سی ایف ڈی، پی او ایل 64ایم ایم سی ایف ڈی اورماڑی گیس کی اوسط یومیہ پیداوار934 ایم ایم سی ایف ڈی ریکارڈ کی گئی۔