سُہیل احمد لغاری سپریم کورٹ کے نئے رجسٹرار مقرر

image

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے سُہیل احمد لغاری کو سپریم کورٹ آف پاکستان کا نیا رجسٹرار تعینات کر دیا ہے۔

سپریم کورٹ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق، سُہیل احمد لغاری اس سے قبل سپریم جوڈیشل کونسل کے سیکریٹری کے طور پر فرائض انجام دے رہے تھے۔ وہ اس سے پہلے سندھ ہائی کورٹ کے رجسٹرار بھی رہ چکے ہیں اور عدالتی انتظام، پالیسی سازی اور ادارہ جاتی امور میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ ان کی تعیناتی کا فیصلہ پیشہ ورانہ تجربے اور انتظامی صلاحیتوں کی بنیاد پر کیا گیا ہے تاکہ عدالتِ عظمیٰ کے انتظامی امور میں مزید بہتری لائی جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US