گھریلو جھگڑا دو جانیں لے گیا، گھر سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد

image

کراچی کے علاقے گلبرگ کی حدود رحمان آباد بلاک 5 میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں سے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئیں۔پولیس کے مطابق متوفی مرد کی شناخت خدا بخش ولد اللہ بخش جبکہ خاتون کی شناخت یاسمین کے نام سے ہوئی۔

ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ گھریلو تنازع کے باعث خدا بخش نے مبینہ طور پر اپنی اہلیہ کو چاقو کے وار سے قتل کیا اور بعد ازاں خودکشی کرلی۔ واقعے کے وقت گھر کا دروازہ اندر سے بند تھا اور کوئی تیسرا فرد موجود نہیں تھا۔

پولیس نے جائے وقوع سے شواہد اکٹھے کرلیے ہیں جبکہ کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کیا گیا۔ دونوں کی لاشوں کو قانونی کارروائی کے بعد عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے تاکہ پوسٹ مارٹم کے ذریعے موت کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔

پولیس کے مطابق متوفیان کا تعلق بہاولپور سے تھا اور ان کے پانچ بچے ہیں۔ایس ایچ او گلبرگ کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US