ناخداؤں پر تشدد: عدالتی حکم پر اے ڈی فشریز پسنی اور اہلکار کے خلاف مقدمہ درج

image

سندھ سے تعلق رکھنے والے ناخداؤں پر مبینہ تشدد کے خلاف ایڈیشنل سیشن جج گوادر کے حکم پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی یونس قمبرانی اور فشریز اہلکار کے خلاف پسنی پولیس نے ایف آئی آر درج کرلی۔

ایڈیشنل سیشن جج گوادر نے پسنی میں سندھ سے تعلق رکھنے والے ناخداؤں پر مبینہ تشدد کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز پسنی یونس قمبرانی اور فشریز اہلکار محبوب قمر کے خلاف ایس ایچ او پسنی کو ایف آئی آر درج کرنے کا حکم جاری کیا۔

ذرائع کے مطابق عدالتی حکم کے بعد پسنی پولیس نے یونس قمبرانی اور فشریز اہلکار کے خلاف ایف آئی آر نمبر 87/25 زیر دفعات 337/506/342/24 ت پ درج کرلی ہے۔

واضح رہے کہ ناخداؤں نے الزام عائد کیا تھا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز نے اپنے ماتحت اہلکار کے ساتھ مل کر اُنھیں غیرقانونی طور پر جڈی ہور کے مقام پر تشدد کا نشانہ بنایا اور غیر قانونی طور پر ہراساں کیا گیا، اس معاملے پر عدالت نے نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا، جس پر پولیس نے ایکشن لیا۔

متاثرہ ناخداؤں کی جانب سے عارف بلوچ ایڈووکیٹ نے مقدمہ کی پیروی کی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US