ٹھٹھہ، جھرک سائیڈ پر کراچی واہ سے لاش برآمد

image

ٹھٹھہ میں جھرک سائیڈ پر کراچی واہ سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔

پولیس کے مطابق ایک ماہ کے دوران کراچی واہ سے یہ دوسری لاش ملی ہے، ملنے والی پہلی لاش گل سڑ چکی تھی، جس کی وجہ سے اس کی شناخت نہ ہو سکی۔

مقامی افراد نے لاش کی موجودگی کی اطلاع پولیس کو دی۔ کراچی واہ سے ملی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جھرک اسپتال منتقل کردیا گیا، جہاں لاش کی شناخت کے لیے ضروری کارروائی جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US