مظفرگڑھ، 15 پر جھوٹی اطلاع دینا شہری کو مہنگا پڑگیا، مقدمہ درج

image

مظفرگڑھ کے علاقے لیہ کے تھانہ کروڑ لعل عیسن کی حدود میں 15 پر جھوٹی کال کرنے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ملک یاسین سوہیہ نامی شہری نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی کہ اس کی اینٹیں چوری کرلی گئی ہیں، تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو دیکھا کہ میونسپل کمیٹی عملہ روڈ پر پڑی اینٹیں اٹھا رہا ہے۔

تھانہ کروڑ لعل عیسن پولیس نے 15 پر جھوٹی کال کرنے پر شہری ملک یاسین سوہیہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US