عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی بڑی وجہ امریکا اور ایران کے درمیان ممکنہ معاہدے سے متعلق مثبت پیش رفت کو قرار دیا جا رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تقریباً 3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد امریکی خام تیل (WTI) کی قیمت تقریباً 85 ڈالر فی بیرل تک آ گئی ہے، جبکہ برینٹ کروڈ آئل بھی کمی کے بعد 83 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق اگر امریکا اور ایران کے درمیان سفارتی ڈیل آگے بڑھتی ہے تو عالمی سپلائی میں بہتری آنے کا امکان ہے، جس سے تیل کی قیمتوں پر مزید دباؤ پڑسکتا ہے۔