اسٹاک مارکیٹ میں فارما سیکٹر کا شاندار ریٹرن۔۔۔3 ماہ میں منافع 30 فیصد بڑھ گیا

image

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں فہرستی فارما کمپنیوں کے منافع میں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں سالانہ بنیادوں پر30فیصداضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔

فارما کمپنیوں کی جانب سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمع کردہ مالیاتی اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی (جولائی تا ستمبر) کے دوران فارما کمپنیوں کو10.40ارب روپے کابعد از ٹیکس منافع حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 30فیصد زیادہ ہے گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں فارما کمپنیوں کو7.98ارب روپے کا بعد از ٹیکس منافع حاصل ہواتھا۔

اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں فارما کمپنیوں کی مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر14فیصداضافہ ہواہے، پہلی سہ ماہی میں کمپنیوں کی فروخت کاحجم 94.09ارب روپے ریکارڈکیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 82.24ارب روپے تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US