موت کی سزا سے صرف 5 منٹ پہلے کیسے بچ گیا؟ زندگی بدل دینے والا واقعہ

image

امریکی ریاست اوکلاہوما میں سزائے موت پانے والے قیدی ٹرومین ووڈ کو پھانسی سے چند لمحے پہلے زندگی مل گئی۔ ریاست کے ریپبلکن گورنر کیون اسٹٹ نے پیرول بورڈ کی سفارش منظور کرتے ہوئے اس کی سزا کو موت سے عمر قید میں تبدیل کر دیا۔

گورنر کیون اسٹٹ کے تقریباً سات سالہ دور میں یہ صرف دوسرا موقع ہے کہ انہوں نے کسی قیدی کی سزا کم کی ہو۔ اس فیصلے سے چند گھنٹے قبل امریکی سپریم کورٹ نے ٹرومین ووڈ کی جانب سے سزائے موت رکوانے کی اپیل مسترد کردی تھی جس کے بعد اس کی پھانسی طے شدہ شیڈول کے مطابق ہونے والی تھی۔

46 سالہ ٹرومین ووڈ کو 2002 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران 19 سالہ لڑکی کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔ تاہم اس کے وکلا کا مؤقف تھا کہ وہ ڈکیتی میں شریک ضرور تھا لیکن قتل اس کے بھائی نے کیا تھا جسے عمر قید کی سزا ہوئی تھی اور وہ 2019 میں جیل ہی میں فوت ہوگیا تھا۔

گورنر کے فیصلے کے بعد ٹرومین ووڈ کی جان بچ گئی اور اب وہ عمر قید کی سزا کاٹتا رہے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US