چین میں ڈیپ فیک دھوکے بازوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، ہزاروں اکاؤنٹس بند

image

چین کے سائبر اسپیس حکام نے لائیو اسٹریمنگ ای کامرس میں مصنوعی ذہانت (اے آئی ) سے بنائے گئے ڈیپ فیکس کے ذریعے مشہور شخصیات کی نقالی اور جھوٹی تشہیر کے خلاف کریک ڈائون کا آغاز کر دیا ہے۔

شنہوا نے سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن آف چین کے حوالے سے بتایا کہ متعدد آن لائن اکاؤنٹس کو نشانہ بنایا گیا ہے جو لائیو اسٹریمز اور مختصر ویڈیوز میں مشہور شخصیات کی جعلی اے آئی شکلیں استعمال کرتے ہوئے مصنوعات کی تشہیر کر رہے تھے جس سے صارفین کو گمراہ کیا جا رہا تھا۔

اتھارٹی نے بتایا کہ آن لائن پلیٹ فارمز کو کلین اپ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی گئی، جس کے نتیجے میں اب تک 8,700 سے زائد غیر مطابقت رکھنے والے مواد کو ہٹا دیا گیا ہے، جب کہ 11,000 سے زیادہ اکاؤنٹس کے خلاف کارروائی کی گئی ہے جو دوسرے افراد یا مشہور شخصیات کی نقالی کر رہے تھے۔

سائبر حکام نے کہا کہ وہ اس رجحان کے خلاف سخت نگرانی کی پالیسی پر عملدرآمد برقرار رکھیں گے اور پلیٹ فارمز کو ذمہ دار ٹھہراتے ہوئے بدنیتی پر مبنی مارکیٹنگ اکاؤنٹس کو بے نقاب اور ختم کرتے رہیں گے تاکہ ایک مثبت اور محفوظ آن لائن ماحول یقینی بنایا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US